انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہناہے کہ شام میں مارچ 2011ءسے شروع ہونے والے تنازعے میں اب تک 65,000 سے زائد سویلین لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایمنسٹی کے مطابق شامی حکومت اور اتحادی ملیشیا سنہ 2011سے اب تک جبری گمشدگیوں کی ایک مہم میں ہزاروں لوگوں کو اغوا اور گرفتار کر چکی ہے جو کہ
انسانیت کیخلاف ایک بڑا جرم ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں لوگوں کو اغواءکیے جانے کے 96 فیصد واقعات کی ذمہ دار اسد حکومت ہے۔ انسانی حقوق کی اس عالمی تنظیم کے مطابق لاپتہ افراد کے اہل خانہ ان کی تلاش کیلئے سمگلروں کو پیسے ادا کر کر کے قرضوں میں پھنس چکے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انسانوں کی یہ تلاش کے نام پر ہونے والی یہ چور بازاری ایک منافع بخش کاروبار کو فروغ دے رہی ہے ۔